اشاعتیں

مفروضہ، منطقِ استقرائیہ، سائنسی طریقہ کار، علمی تحقیق، استدلال، علمِ منطق، اردو منطق، فکری مفروضات لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مفرُوضہ

تصویر
 اُنتیسواں باب مفرُوضہ HYPOTHESIS   مفرُوضہ کی نوعیّت NATURE OF HYPOTHESIS  منطقِ اِستِقرائیہ کا کام جیسا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں حقائق کے عِلَّتِی رشتوں کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں منطقِ اِستِقرائیہ کو واقعات کی عِلَّتوں کو دریافت اور ثابت کرنا پڑتا ہے۔ عِلَّتیں آسانی سے دریافت نہیں ہوتیں اور انہیں ثابت کرنا تو اور بھی مشکل ہوتا ہے۔ انہیں ثابت کرنے سے پہلے ہمیں اُنہیں فرض کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر ہم ایک شخص کو سڑک پر خون میں لت پت دیکھتے ہیں اور اس واقعہ کی عِلَّت کو معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ ہمیں صحیح عِلَّت کا فورًا ہی پتا نہیں چلتا اس لئے ہمیں کئی مفروضات وضع کرنا پڑتے ہیں۔ ہم یہ فرض کرتے ہیں کہ یہ شخص موٹر کے نیچے آگیا ہوگا یا اسے کسی نے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیا ہوگا۔ ایسا قیاس جسے کسی واقعے کی ممکن توجیہہ کے طور پر فرض کرلیا جائے مفروضہ کہلاتا ہے۔ چنانچہ ہم مفروضے کی تعریف یوں کرسکتے ہیں کہ یہ ایک قیاس ہوتا ہے جسے ہم حقائق کی توجیہہ کے لئے وضع کرتے ہیں۔ یہ ایک وقتی، عارضی اور آزمائشی ثبوت ہوتا ہے جس کی حیثیت کھیلوں کی ان ابتدائی دوڑوں کی سی ہوتی ہ...