استنتاجِ بالواسطہ یا نظری
(چودھواں باب) استنتاجِ بالواسطہ یا نظری MEDIATE INFERENCE قیاس Syllogism قیاس کی تعریف اور خصُوصیّت:۔ Definition and Characteristics of Syllogism ہم استنتاجِ بدیہی یا استنتاجِ بلاواسطہ کی مختلف اقسام کا مطالعہ کرچکے ہیں۔ اب ہم استنتاجِ بالواسطہ کو لیتے ہیں۔ استنتاجِ بدیہی میں ہم ایک ہی قضیے سے بغیر کسی قسم کے واسطے کے نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ مثلًا تمام انسان فانی ہیں لہٰذا کوئی انسان غیر فانی نہیں مگر "تمام انسان فانی ہیں" سے ہم "تمام بادشاہ فانی ہیں"۔ نتیجہ نہیں نکال سکتے۔ یہ نتیجہ نکالنے کے لئے ہمیں ایک اور قضیے (یعنی تمام بادشاہ انسان ہیں) کی ضرورت ہوگی۔ تمام انسان فانی ہیں تمام بادشاہ انسان ہیں۔ ایسا استنتاج جس میں نتیجہ ایک سے زیادہ مقدمات کو ملانے سے پیدا ہو استتنتاجِ بلواسطہ یا قیاس کہلاتا ہے۔ قیاس میں ہم دو دِیے ہوئے قضیوں کو (جنہیں مقدمات کہتے ہیں) آپس میں اس طرح ملاتے ہیں کہ اُن سے لازمی طور پر ایک نیا قضیہ (جسے نتیجہ کہتے ہیں) نکلتا ہے۔ اوپر دی ہوئی مثال میں "تمام انسان فانی ہیں" اور "تمام بادشاہ انسان ہیں" سے لازمی طور پر "تم...