اشاعتیں

دسمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مخلوط شرطیہ قیاس

تصویر
 سترھواں باب مخلوط شرطیہ قیاس Mixed Hypothetical Syllogism  پچھلے دو ابواب میں ہم نے خالص حملیہ قیاس کا مطالعہ کیا ہے۔ اب ہم مخلوطہ قیاس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ مخلوط قیاس وہ قیاس ہوتا ہے جس میں دونوں مقدمات ایک جیسے نہ ہوں۔ مخلوط قیاس کی تین قسمیں ہیں؛  1. Mixed Hypothetical Syllogism  ١ . مخلوط شرطیہ قیاس 2. Mixed Disjunctive Syllogism  ٢. مخلوط منفصلہ قیاس 3. Dilemma  ٣. معضلہ یا قیاس ذوالجہتین اس باب میں ہم مخلوط شرطیہ قیاس کا مطالعہ کریں گے۔ مخلوط شرطیہ قیاس وہ قیاس ہوتا ہے جس میں کُبریٰ شرطیہ ہوتا ہے اور صُغریٰ اور نتیجہ دونوں حملیہ ہوتے ہیں۔ مثلًا  ١. اگر ایک آدمی زہر کھائے تو وہ مر جاتا ہے (کُبریٰ) اُس نے زہر کھایا ہے (صُغریٰ) لہٰذا وہ مرجائے گا (نتیجہ) یا ٢. اگر ایک آدمی زہر کھائے تو وہ مر جاتا ہے (کُبریٰ) وہ نہیں مرا (صُغریٰ) لہٰذا اُس نے زہر نہیں کھایا (نتیجہ) علامات کی مدد سے اس قیاس کو ہم یوں لکھ سکتے ہیں۔ ١. اگر ا، ب ہے تو ج، د ہے (کُبریٰ) ا، ب ہے (صُغریٰ) لہٰذا ج، د ہے (نتیجہ) ٢. اگر ا، ب ہے تو ج، د ہے (کُبریٰ) ا، ب نہیں (صُغریٰ) لہٰذا ج، ...

قیاس کی اشکال

تصویر
سولھواں باب قیاس کی اشکال FORMS OF SYLLOGISM  اشکال اور ضروب FIGURES AND MOODS  قیاس کی اشکال ؛ ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ ہر قیاس میں حدِّ اوسط دو دفعہ موجود ہوتی ہے۔ ایک دفعہ کُبریٰ میں اور ایک دفعہ صُغریٰ میں۔ ظاہر ہے کہ مقدمات میں (یعنی کُبریٰ اور صُغریٰ میں) حدِ اوسط کے لئے چار جگہیں ہوسکتی ہیں۔ یعنی (۱) یا تو یہ دونوں مقدمات میں موضوع ہوں گی، یا (۲) دونوں مقدمات میں محمول ہوگی۔ یا (٣) کُبریٰ میں موضوع اور صُغریٰ میں محمول ہوگی۔ یا (٤) کُبریٰ میں محمول اور صُغریٰ میں موضوع ہوگی۔ ان چار جگہوں کے علاوہ حدِّ اوسط کے لئے اور کوئی مقام ممکن نہیں۔ Four Figures of Syllogism   حدِ اوسط کی ان چار جگہوں یا نشستوں سے قیاس کی چار شکلیں پیدا ہوتی ہیں۔ جن کو قیاس کی اشکالِ اربعہ کہا جاتا ہے۔ جب حدِّ اوسط کُبریٰ میں موضوع ہو اور صُغریٰ میں محمول ہو تو قیاس کی اس شکل کو شکلِ اَوَّل کہتے ہیں۔ جب حدِّ اوسط دونوں مقدمات میں محمول ہو تو قیاس کی اس شکل کو شکلِ دؤم کہتے ہیں۔ جب حَدِّ اوسط دونوں مقدمات میں موضوع ہو تو قیاس کی اس شکل کو شکلِ سوم کہتے ہیں۔ جب حدِ اوسط کُبریٰ میں محمول ہو او...