اِستِقراء کی قسمیں
بائیسواں باب اِستِقراء کی قِسمیں Kinds of Induction اِستقراء کی مختلف قسمیں مندرجہ ذیل نقشے سے ظاہر ہيں۔ اِسْتِقراء کی صحیح اور بہترین صورت عِلمی اِستِقراء ہے۔ جیسا کہ ہم پڑھ چُکے ہیں اس کی ضروری خُصُوصیات یہ ہیں؛ ١. یہ ایک عمومی معقولی قضیہ مرتب کرتی ہے۔ ٢. اس کی بُنیاد مُشاہدۂ حقایٔق پر ہوتی ہے۔ ٣. اس میں اِستِقرائی زَقند پائی جاتی ہے، اور ٤. اس کی بُنیاد حقایٔق کے باہمی عِلّتی رشتوں پر ہوتی ہے۔ اِستِقراء کی باقی قسمیں جن میں یہ خُصُوصیات نہیں پائی جاتی عِلمی اِستِقراء نہیں کہلا سکتیں۔ عِلمی اِستِقراء کا کام جُزئ یا مُنفرِد واقعات کے مُشاہدے اور ان کے باہمی عِلّتی رشتوں کی بنا پر ایک تعمیم قائم کرنا ہوتا ہے۔ اعداد و شُمار یا گِنتی Simple Enumeration اگر ہم بہت سی مثالوں (یا اپنے غیر مُتضاد تجربے) کی بنا پر بغیر ان کے باہمی عِلّتی رشتوں کو معلوم کرنے کے کوئی تعمیم یعنی کُلیّہ مرتب کریں تو ایسا عمل گنتی یا اعداد و شمار کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی شخص نے ہمیشہ سبز رنگ کے کے ہی توتے دیکھیں ہیں تو وہ یہ کہے گا کہ "تمام توتے سبز رنگ کے ہوتے ہیں" اُس نے نہ تو خود ہی ...