اشاعتیں

استخراجی مغالطے، منطقی مغالطے، فکری غلطیاں، قواعدِ قیاس کی خلاف ورزی، استدلال کی غلطیاں، مغالطہ شناسی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

منطقِ استِخراجیہ کے مُغالطے

تصویر
 بیسواں باب مُغالطے FALLACIES   MEANING OF FALLACY مُغالطے کا مطلب  بعض دفعہ ایک استِدلال دیکھنے میں صحیح معلوم دیتا ہے لیکن دراصل صحیح نہیں ہوتا۔ اس میں منطق کے کسی اصول کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے جو ہمیں سرسری نظر سے دکھائی نہیں دیتی اور غور سے دیکھنے پر نظر آتی ہے۔ ایسے غَلَط استِدلال کو مُغالِطہ کہتے ہیں۔ چنانچہ مُغالطہ اس استدلال کو کہتے ہیں جو دیکھنے میں صحیح نظر آئے مگر حقیقت میں ایسا نہ ہو۔ یہ ایک ایسا استِدلال ہوتا ہے جو ظاہری طور پر صحیح نظر آنے کی وجہ سے ہمیں دھوکا دے سکتا ہے۔ چنانچہ مُغالطے استِدلال کی غلطیاں ہوتے ہیں لہٰذا وہ ان قواعد کی خلاف ورزی سے پیدا ہوتے ہیں جن پر صحیح استدلال کا انحصار ہوتا ہے۔ ان مغالطوں کا ذکر مختلف جگہوں پر اس کتاب میں ہوچکا ہے۔ مثلًا تعریف کے مُغالطے (تنگ تعریف، وسیع تعریف، دَوری تعریف، مُبہم تعریف، سلبی تعریف)، تقسیم کے مُغالطے (تنگ تقسیم، وسیع تقسیم، خلط ملط تقسیم، تحلیلِ طبعی، مابعدالطبیعاتی تجزیہ)، استِنتاجِ بدیہی کے مغالطے (غَلَط استِنتاجِ بدیہی نسبتی، غَلَط عکس، غَلَط عَدَل) قیاس کے مُغالطے  (مُغَالِطۂ حُدودِ اربعہ، مُغَ...