اشاعتیں

استنتاجِ بدیہی جہتی، عکس، منطقی قواعد، استدلال، علمِ منطق، تقابلِ قضایا، اردو منطق، منطقی نتائج لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

استنتاجِ بدیہی جہتی

تصویر
تیرہواں باب استنتاجِ بدیہی جہتی Eductions عکس اور عدل  Conversion & Obversion استنتاجِ بدیہی جہتی سے مُراد وہ طریقِ استدلال ہے جس میں کسی دئیے ہوئے قضیے سے ایسے نئے قضیے (یعنی نتیجے) اخذ کئے جائیں جو اپنے مفہوم کے لحاظ سے تو دئیے ہوئے قضیے کے مُترادف یا برابر ہوں لیکن اپنی شکل اور کیفیّت اور کمیّت کے لحاظ سے مختلف ہوں۔ بالفاظِ دیگر استنتاجِ بدیہی جہتی میں ہمیں کسی دئیے ہوئے قضیے سے کوئی دوسرا قضیہ (یعنی نتیجہ) اس طرح اخذ کرنا ہوتا ہے کہ اُن دونوں کے مفہوم میں کوئی فرق نہ ہو۔ دراصل استنتاجِ بدیہی جہتی کسی قضیے کے مفہوم کو مختلف شکلوں میں ظاہر کرنے کا نام ہے۔ استنتاجِ بدیہی جہتی کی دو بڑی قسمیں ہیں۔ عکس اور عدل ١. عکس:۔ عکس، استنتاجِ بلاواسطہ کا وہ عمل ہے جس میں ہم کسی دئیے ہوئے قضیے سے ایک ایسا نیا قضیہ (یعنی نتیجہ) اخذ کرتے ہیں جو مفہوم کے لحاظ سے دیے ہوئے قضیے سے مختلف نہیں ہوتا لیکن جس میں دئے ہوئے قضیے کے موضوع اور محمول آپس میں جگہ بدل لیتے ہیں۔ بالفاظِ دیگر عکس میں کسی قضیے کے موضوع اور محمول کے مقام کو آپس میں تبدیل کرکے اُس کا اُلٹ لیا جاتا ہے۔ وہ قضیہ جو دیا گیا ہو یعن...