اشاعتیں

اصطفاف، منطقِ استقرائیہ، مشاہدہ، سائنسی طریقہ کار، ترتیب و تنظیم، علمی تجزیہ، جماعت بندی، حقائق کی ترتیب لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اصطفاف

تصویر
 بتیسواں باب اصطفاف یا جماعت بندی CLASSIFICATION کلوسیم، روم جماعت بندی کی نوعیت اور مقصد NATURE AND PURPOSE OF CLASSIFICATION   قدیم روم میں ایک رواج تھا کہ تمام لوگ خاص خاص وقتوں پر اکٹھے کیے جاتے تھے۔ اس تقریب کو لاطینی زبان میں کلاسِس کہتے تھے۔ جس کا مطلب ہے "اکٹھا کرنا"۔ رفتہ رفتہ یہ نام لوگوں کی ایک منظم جماعت (مثلًا فوج) کے لیے استعمال ہونے لگا اور آخر کار تمثیلًا یہ اشیاء کے ہر ایسے مجموعے کے متعلق جس میں اشیاء کو ترتیب دی گئی ہو استعمال ہونے لگا۔ چنانچہ اب جماعت بندی سے مُراد ہے اشیاء میں ترتیب اور تنظیم پیدا کرکے اُن کی جماعتیں یا گروہ بنانا۔ اشیاء کی جماعت بندی ان کی مُشابہتوں کی بنا پر کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اشیاء جو مختلف ہوتی ہیں وہ مختلف جماعتوں میں رکھی جاتی ہیں۔ مختلف اشیاء کے موازنے سے ہمیں یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کِس حد تک مشابہ اور کس حد تک مختلف ہیں۔ اس کے بعد حالات کے مطابق انہیں ایک ہی جماعت میں یا مختلف جماعتوں میں رکھا جاتا ہے۔ ہر جماعت میں وہ اشیاء اکٹھی رکھی جاتی ہیں جو چند ضروری خواص میں مشابہہ ہوتی ہیں۔ جس قدر زیادہ اور ضروری مشابہتیں...