قوانینِ قُدرت
تیسواں باب قوانینِ قُدرت LAWS OF NATURE لفظ قانون کے مختلف معانی VARIOUS MEANINGS OF LAW لفظ قانُون ایک مُبہم لفظ ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کے مختلف معانی کی وضاحت کریں تاکہ ہم قانُونِ قُدرت کے صحیح مفہوم کو سمجھ سکیں۔ اَوَّل؛ قانُون سے مُراد وہ قاعدہ یا حُکم ہوتا ہے جو ایک حکومت اپنے ماتحتوں پر نافذ کرتی ہے۔ ایسے قانُون کو سیاسی قانُون یا مُلکی قانُون کہتے ہیں۔ اس کی تعمیل اور خلاف ورزی کے ساتھ جزا اور سزا متعلق ہوتی ہیں۔ انہی کی وجہ سے ہی اس کی اطاعت کی جاتی ہے۔ دوم؛ قانُون کا مطلب اخلاقی قانُون بھی ہوتا ہے۔ ایک اخلاقی قانُون میں کسی طرح کا سیاسی جبر یا دھمکی نہیں پائی جاتی۔ یہ ایک ایسا قانُون نہیں ہوتا جسے کوئی حاکم اپنے ماتحتوں پر نافذ کرتا ہے۔ اخلاق اور آداب و رسوم کے قواعد جو سوسائٹی میں رائج ہوتے ہیں اخلاقی قوانین کی مثالیں ہیں۔ سوم؛ قانُون سے مُراد وہ یکسانی ہے جو مظاہرِ قُدرت میں ہمیشہ پائی جائے۔ اس معنیٰ میں قانُون سے مراد قانُونِ قُدرت ہے۔ قوانینِ قُدرت ان مظاہر کو کہتے ہیں جو قدرت میں ہمیشہ واقع ہوں۔ قوانینِ قُدرت کا تعلق سیاسی قوانین اور اخلاقی قوانین کی ط...