قیاس کی اشکال
سولھواں باب قیاس کی اشکال FORMS OF SYLLOGISM اشکال اور ضروب FIGURES AND MOODS قیاس کی اشکال ؛ ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ ہر قیاس میں حدِّ اوسط دو دفعہ موجود ہوتی ہے۔ ایک دفعہ کُبریٰ میں اور ایک دفعہ صُغریٰ میں۔ ظاہر ہے کہ مقدمات میں (یعنی کُبریٰ اور صُغریٰ میں) حدِ اوسط کے لئے چار جگہیں ہوسکتی ہیں۔ یعنی (۱) یا تو یہ دونوں مقدمات میں موضوع ہوں گی، یا (۲) دونوں مقدمات میں محمول ہوگی۔ یا (٣) کُبریٰ میں موضوع اور صُغریٰ میں محمول ہوگی۔ یا (٤) کُبریٰ میں محمول اور صُغریٰ میں موضوع ہوگی۔ ان چار جگہوں کے علاوہ حدِّ اوسط کے لئے اور کوئی مقام ممکن نہیں۔ Four Figures of Syllogism حدِ اوسط کی ان چار جگہوں یا نشستوں سے قیاس کی چار شکلیں پیدا ہوتی ہیں۔ جن کو قیاس کی اشکالِ اربعہ کہا جاتا ہے۔ جب حدِّ اوسط کُبریٰ میں موضوع ہو اور صُغریٰ میں محمول ہو تو قیاس کی اس شکل کو شکلِ اَوَّل کہتے ہیں۔ جب حدِّ اوسط دونوں مقدمات میں محمول ہو تو قیاس کی اس شکل کو شکلِ دؤم کہتے ہیں۔ جب حَدِّ اوسط دونوں مقدمات میں موضوع ہو تو قیاس کی اس شکل کو شکلِ سوم کہتے ہیں۔ جب حدِ اوسط کُبریٰ میں محمول ہو او...