تعمیم
تئیسواں باب تعمیم GENERALIZATION What is Generalization? تعمیم کیا ہے؟ ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ منطقِ اِستِقرائیہ کی بُنیاد حقائق پر ہوتے ہیں لیکن یہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک حقائق کی تعمیم نہ کی جائے۔ جُزئ حقائق سے شروع ہوکر منطقِ اِستِقرائیہ کُلیّہ قضیوں تک پہنچتی ہے۔ اسی عمل کو عملِ تعمیم کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ایک پتھر ہَوَا میں اُچھالا جائے تو وہ زمین کی طرف گِرتا ہے اس سے اگر ہم یہ نتیجہ نکال لیں کہ "تمام پتھر یا مادّی اشیاء زمین کی طرف گِرتی ہیں" تو یہ تعمیم ہوگی۔ اسی طرح چند سیّاہ کوؤں کو دیکھ کر یہ کہنا کہ "تمام کوّے سیاہ ہوتے ہیں" تعمیم کی مثال ہے۔ چنانچہ جُزئ حقائق یا انفرادی مثالوں سے کلیّہ قضیوں کو بطور نتائج اخذ کرنا تعمیم کہلاتا ہے۔ دوسری لفظوں میں تعمیم کا مطلب ہے خاص سے عام کی طرف یا جُزئیات سے کُلیّات کی طرف یا "کُچھ" سے "تمام" کی طرف جانا۔ تعمیم منطقِ اِستِقرائیہ کی ایک نہایت ضروری خُصُوصیّت ہے۔ بقول مِل منطقِ اِستِقرائیہ کی تکمیل تعمیم ہی سے ہوتی ہے۔ Kinds of Generalization تعمیم کی قسمیں تعمی...