توجیہہ
اکتیسواں باب توجیہہ EXPLANATION توجیہہ کی نوعیت اور مقصد NATURE AND FUNCTION OF EXPLANATION توجیہہ سے مُراد ہے کسی چیز کی وجہ بیان کرنا۔ بعض اوقات انہی معنوں میں "تشریح" کا لفظ بھی بیان کیا جاتا ہے۔ "تشریح" کا مطلب ہے کسی چیز کی شرح کرنا۔ یعنی اُسے کھول کر بیان کرنا۔ ظاہر ہے کہ تشریح کسی ایسی چیز کی ہی کی جائے گی جو مبہم ہو یا جسے ہم نہ سمجھتے ہوں۔ دنیا میں بہت سی چیزیں یا واقعات ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم نہیں سمجھتے اور انہیں سمجھنے کے لیے ہمیں تشریح یا توجیہہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ توجیہہ سے مراد ہے کسی چیز یا واقعہ کی عِلَّت کو بیان کرکے اس کے راز کو دُور کرنا۔ جب تک کسی نامعلوم واقعہ کی توجیہہ نہیں ہوتی ہمیں ایک قسم کی بے اطمینانی سی رہتی ہے۔ لیکن توجیہہ سے ہماری تسلی یا اطمینان ہوجاتا ہے۔ توجیہہ سے محض ہمارے شوقِ تحقیق ہی کی تسکین نہیں ہوتی بلکہ عملی طور پر بھی ہمیں فائدہ ہوتا ہے۔ جب مظاہرِ قُدرت کی توجیہہ ہوجاتی ہے تو ہم اُن پر قابو پا لیتے ہیں۔ حیوان واقعات کی توجیہہ نہیں کرتے۔ وہ واقعات کے متعلق "کیا" اور "کیوں" کو نہیں جانتے۔ لہٰذا انہ...