اشاعتیں

مخلوط شرطیہ قیاس، قیاسِ شرطی، منطقی استدلال، علمِ منطق، شرطیہ اور حملی، منطقی مباحث، اردو منطق، استنتاج لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مخلوط شرطیہ قیاس

تصویر
 سترھواں باب مخلوط شرطیہ قیاس Mixed Hypothetical Syllogism  پچھلے دو ابواب میں ہم نے خالص حملیہ قیاس کا مطالعہ کیا ہے۔ اب ہم مخلوطہ قیاس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ مخلوط قیاس وہ قیاس ہوتا ہے جس میں دونوں مقدمات ایک جیسے نہ ہوں۔ مخلوط قیاس کی تین قسمیں ہیں؛  1. Mixed Hypothetical Syllogism  ١ . مخلوط شرطیہ قیاس 2. Mixed Disjunctive Syllogism  ٢. مخلوط منفصلہ قیاس 3. Dilemma  ٣. معضلہ یا قیاس ذوالجہتین اس باب میں ہم مخلوط شرطیہ قیاس کا مطالعہ کریں گے۔ مخلوط شرطیہ قیاس وہ قیاس ہوتا ہے جس میں کُبریٰ شرطیہ ہوتا ہے اور صُغریٰ اور نتیجہ دونوں حملیہ ہوتے ہیں۔ مثلًا  ١. اگر ایک آدمی زہر کھائے تو وہ مر جاتا ہے (کُبریٰ) اُس نے زہر کھایا ہے (صُغریٰ) لہٰذا وہ مرجائے گا (نتیجہ) یا ٢. اگر ایک آدمی زہر کھائے تو وہ مر جاتا ہے (کُبریٰ) وہ نہیں مرا (صُغریٰ) لہٰذا اُس نے زہر نہیں کھایا (نتیجہ) علامات کی مدد سے اس قیاس کو ہم یوں لکھ سکتے ہیں۔ ١. اگر ا، ب ہے تو ج، د ہے (کُبریٰ) ا، ب ہے (صُغریٰ) لہٰذا ج، د ہے (نتیجہ) ٢. اگر ا، ب ہے تو ج، د ہے (کُبریٰ) ا، ب نہیں (صُغریٰ) لہٰذا ج، ...