اشاعتیں

استنتاج، استخراج، استنتاجِ استخراجیہ، قیاس، استنتاجِ بلاواسطہ، استنتاجِ بالواسطہ، استدلال کی اقسام لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

استنتاجِ استخراجیہ کی اقسام

تصویر
 (تیسرا حصّہ ― استنتاج) Reasoning or Inference  گیارہواں باب استنتاجِ استخراجیہ کی اَقسام Kinds of Formal Inference  استنتاجِ بلاواسطہ یا استنتاجِ بدیہی اور استنتاجِ بلاواسطہ یا استنتاجِ نظری  Immediate Inference and Mediate Inference استنتاج کسے کہتے ہیں؟ ہم حُدود اور قضیوں کا مطالعہ کرچکے ہیں۔ اب ہم استنتاج کا مطالعہ کرتے ہیں۔ استنتاج کا مطالعہ ہی دراصل منطق کا مطالعہ ہے۔ استنتاج کا مطلب ہے کسی ایک یا ایک سے زیادہ قضیوں سے (جو دئیے گئے ہوں) کسی نئے قضیہ کو (جو اُن سے لازمی طور پر بطور نتیجہ برآمد ہوتا ہو) اخذ کرنا۔ باالفاظِ دیگر جب ہم کسی بات سے کوئی اور بات اخذ کرتے ہیں یعنی کسی قضیے سے کوئی اور قضیہ بطور نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ تو ہمارا ایسا کرنا استنتاج کہلاتا ہے۔ وہ قضیہ یا قضیے جو ہمیں دئیے گئے ہوں مَواد یا مقدمہ یا مقدمات کہلاتے ہیں۔ اور وہ قضیہ جو ان سے برآمد یا اخذ کیا جائے نتیجہ کہلاتا ہے۔ چنانچہ استنتاج سے مراد ہے کسی دئیے ہوئے مواد (یعنی مقدمہ یا مقدمات) سے نتیجہ اخذ کرنا۔ مثلًا {تمام جانور فانی ہیں، تمام گھوڑے جانور ہیں، اس لئے تمام گھوڑے فانی ہیں}۔ یہاں "ت...