اشاعتیں

منطقِ اِستِقرائیہ کی مادّی بُنیادیں

تصویر
 پچیسواں باب منطقِ اِستِقرائیہ کی مادّی بُنیادیں مُشاہدہ اور تجربہ اہرامِ مصر ہم یہ پڑھ چُکے ہیں کہ منطقِ اِستِقرائیہ کا کام کُلیّہ قضیے مُرتب کرنا ہے اور کُلیّہ قضیے جُزئ حقائق سے اخذ کئے جاتے ہیں۔ کُلیّہ قضیوں کو قائم کرنے سے پہلے یعنی تعمیم سے پہلے ہمیں جُزئ حقائق کو فراہم کرنا پڑتا ہے۔ جس طرح ایک عمارت کے بنانے میں پہلے ہم مؤاد (اینٹیں، چونا، لکڑی وغیرہ وغیرہ) جمع کرتے ہیں اور پھر اس مواد کو کوئی شکل یا ترتیب دیتے ہیں اسی طرح منطقِ اِستِقرائیہ میں ہمارا پہلا کام حقائق کو جمع کرنا ہوتا ہے اور دوسرا کام اُن حقائق کو قانونِ عِلّت اور قانون یکسانئ فطرت کے تحت ترتیب دینا ہوتا ہے۔ حقائق جیسا کہ ہم پہلے پڑھ چکے ہیں مُشاہدے اور تجربے سے حاصل ہوتے ہیں۔ مثلًا یہ حقائق کہ انسان فانی ہیں، کوّے سیاہ ہیں، جگالی کرنے والے جانوروں کے کھُر پھٹے ہوئے ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ ہمیں مُشاہدے سے معلوم ہوتے ہیں۔ سائنس میں حقائق تجربے سے فراہم کئے جاتے ہیں مثلًا سائنسدان تجربے کی مدد سے یہ معلوم کرتے ہیں  کہ پانی ایک حِصّہ آکسیجن اور دو حصّے ہائیڈروجن سے مُرکّب ہے۔ چنانچہ مُشاہدہ اور تجربہ تعمیم کے ل...

منطقِ اِستِقرائیہ کی بُنیادیں

تصویر
 چوبیسواں باب منطقِ اِستِقرائیہ کی بُنیادیں GROUNDS OF INDUCTION مادی اور صُوری بُنیادیں Material and Formal Grounds کسی سائنس یا علم کی مادی بُنیادوں سے مُراد وہ مواد یا حقائق ہوتے ہیں جس سے وہ سائنس تعلق رکھتے ہیں اور صوری بُنیادوں سے مُراد وہ اُصُول یا قوانین ہوتے ہیں جن کی مدد سے وہ سائنس اپنے حقایٔق کی توجیہہ کرتے ہیں۔ منطقِ اِستِقرائیہ کی مادّی بُنیادیں مُشاہدہ اور تجربہ ہیں۔ انہی وسائل سے منطقِ اِستِقرائیہ تعمیم کے لئے اپنا مؤاد یا حقائق حاصل کرتی ہے۔ منطقِ اِستِقرائیہ کی صوری بُنیادیں قانونِ عِلّت اور قانون یکسانئ فطرت ہیں۔ انہی قوانین کا سہارا لے کر منطقِ اِستِقرائیہ اپنی تعمیم مُرَتّب کرتی ہے۔ مُشاہدہ اور تجربہ ہمیں حقائق مہیّا کرتے ہیں۔ مثلًا یہ کُلیّہ قضیّہ مُرتب کرنے کے لیے کہ "تمام جُگالی کرنے والے جانداروں کے کھُر پھٹے ہوئے ہوتے ہیں" منطقِ اِستِقرائیہ کو پہلے تو مُشاہدے اور تجربے سے کام لینا پڑتا ہے اور پھر "جُگالی کرنے" اور "کھُروں کا پھٹا ہونے" میں علّتی رشتہ (قانونِ عِلّت) ثابت کرنا پڑتا ہے اور یہ بھی ثابت کرنا پڑتا ہے کہ اس علمی رشتے میں...

تعمیم

تصویر
 تئیسواں باب تعمیم GENERALIZATION  What is Generalization? تعمیم کیا ہے؟   ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ منطقِ اِستِقرائیہ کی بُنیاد حقائق پر ہوتے ہیں لیکن یہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک حقائق کی تعمیم نہ کی جائے۔ جُزئ حقائق سے شروع ہوکر منطقِ اِستِقرائیہ کُلیّہ قضیوں تک پہنچتی ہے۔ اسی عمل کو عملِ تعمیم کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ایک پتھر ہَوَا میں اُچھالا جائے تو وہ زمین کی طرف گِرتا ہے اس سے اگر ہم یہ نتیجہ نکال لیں کہ "تمام پتھر یا مادّی اشیاء زمین کی طرف گِرتی ہیں" تو یہ تعمیم ہوگی۔ اسی طرح چند سیّاہ کوؤں کو دیکھ کر یہ کہنا کہ "تمام کوّے سیاہ ہوتے ہیں" تعمیم کی مثال ہے۔ چنانچہ جُزئ حقائق یا انفرادی مثالوں سے کلیّہ قضیوں کو بطور نتائج اخذ کرنا تعمیم کہلاتا ہے۔ دوسری لفظوں میں تعمیم کا مطلب ہے خاص سے عام کی طرف یا جُزئیات سے کُلیّات کی طرف یا "کُچھ" سے "تمام" کی طرف جانا۔ تعمیم منطقِ اِستِقرائیہ کی ایک نہایت ضروری خُصُوصیّت ہے۔ بقول مِل منطقِ اِستِقرائیہ کی تکمیل تعمیم ہی سے ہوتی ہے۔  Kinds of Generalization   تعمیم کی قسمیں   تعمی...

اِستِقراء کی قسمیں

تصویر
 بائیسواں باب اِستِقراء کی قِسمیں Kinds of Induction اِستقراء کی مختلف قسمیں مندرجہ ذیل نقشے سے ظاہر ہيں۔ اِسْتِقراء کی صحیح اور بہترین صورت عِلمی اِستِقراء ہے۔ جیسا کہ ہم پڑھ چُکے ہیں اس کی ضروری خُصُوصیات یہ ہیں؛  ١. یہ ایک عمومی معقولی قضیہ مرتب کرتی ہے۔ ٢. اس کی بُنیاد مُشاہدۂ حقایٔق پر ہوتی ہے۔ ٣. اس میں اِستِقرائی زَقند پائی جاتی ہے، اور ٤. اس کی بُنیاد حقایٔق کے باہمی عِلّتی رشتوں پر ہوتی ہے۔ اِستِقراء کی باقی قسمیں جن میں یہ خُصُوصیات نہیں پائی جاتی عِلمی اِستِقراء نہیں کہلا سکتیں۔ عِلمی اِستِقراء کا کام جُزئ یا مُنفرِد واقعات کے مُشاہدے اور ان کے باہمی عِلّتی رشتوں کی بنا پر ایک تعمیم قائم کرنا ہوتا ہے۔ اعداد و شُمار یا گِنتی Simple Enumeration  اگر ہم بہت سی مثالوں (یا اپنے غیر مُتضاد تجربے) کی بنا پر بغیر ان کے باہمی عِلّتی رشتوں کو معلوم کرنے کے کوئی تعمیم یعنی کُلیّہ مرتب کریں تو ایسا عمل گنتی یا اعداد و شمار کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی شخص نے ہمیشہ سبز رنگ کے کے ہی توتے دیکھیں ہیں تو وہ یہ کہے گا کہ "تمام توتے سبز رنگ کے ہوتے ہیں" اُس نے نہ تو خود ہی ...

منطقِ اِستقرائیہ کی نوعیّت اور فائدہ

تصویر
 اکیسواں باب منطقِ اِستقرائیہ کی نوعیّت اور فائدہ NATURE AND USE OF INDUCTIVE LOGIC Need of induction منطقِ استقرائیہ کی ضرورت جیسا کہ ہم پڑھ چکے ہیں منطق صحیح فکر کے قوانین کا علم ہے۔ بالفاظِ دیگر منطق کا تعلق صحّتِ فکر سے ہے۔ ہم یہ بھی پڑھ چکے ہیں صحت سے مُراد یہ ہے کہ (۱) فکر میں خود اپنی ہی تردید پائی نہ جائے اور (۲) فکر حقیقت کے مُطابق ہو۔ صحت پہلے معنوں میں صوری اور دوسرے معنوں میں مادّی کہلاتی ہے۔ صوری صحت میں ہم یہ دیکھتے ہیں کہ فکر اپنے آپ سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ اور مادّی صحت میں ہم یہ دیکھتے ہیں کہ فکر بیرونی حقیقت سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ صحت کے انہی دو معنوں کی وجہ سے منطق دو حصّوں میں منقسم ہے یعنی منطقِ استخراجیہ اور منطقِ استقرائیہ منطقِ استخراجیہ استِدلال کی صرف صوری صحت سے تعلق رکھتی ہے اور مقدمات اور نتائج کی مادّی صحت کی جانچ پڑتال نہیں کرتی۔ مقدمات کو صحیح مان کر منطقِ استخراجیہ یہ دیکھتی ہے کہ نتیجہ مانے ہوئے مقدمات سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ بالفاظِ دیگر منطقِ استخراجیہ یہ دیکھتی ہے کہ نتیجہ دِئیے ہوئے مقدمات سے لازمی طور پر نکلتا ہے یا نہیں۔ مقدمات ...

منطقِ استِخراجیہ کے مُغالطے

تصویر
 بیسواں باب مُغالطے FALLACIES   MEANING OF FALLACY مُغالطے کا مطلب  بعض دفعہ ایک استِدلال دیکھنے میں صحیح معلوم دیتا ہے لیکن دراصل صحیح نہیں ہوتا۔ اس میں منطق کے کسی اصول کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے جو ہمیں سرسری نظر سے دکھائی نہیں دیتی اور غور سے دیکھنے پر نظر آتی ہے۔ ایسے غَلَط استِدلال کو مُغالِطہ کہتے ہیں۔ چنانچہ مُغالطہ اس استدلال کو کہتے ہیں جو دیکھنے میں صحیح نظر آئے مگر حقیقت میں ایسا نہ ہو۔ یہ ایک ایسا استِدلال ہوتا ہے جو ظاہری طور پر صحیح نظر آنے کی وجہ سے ہمیں دھوکا دے سکتا ہے۔ چنانچہ مُغالطے استِدلال کی غلطیاں ہوتے ہیں لہٰذا وہ ان قواعد کی خلاف ورزی سے پیدا ہوتے ہیں جن پر صحیح استدلال کا انحصار ہوتا ہے۔ ان مغالطوں کا ذکر مختلف جگہوں پر اس کتاب میں ہوچکا ہے۔ مثلًا تعریف کے مُغالطے (تنگ تعریف، وسیع تعریف، دَوری تعریف، مُبہم تعریف، سلبی تعریف)، تقسیم کے مُغالطے (تنگ تقسیم، وسیع تقسیم، خلط ملط تقسیم، تحلیلِ طبعی، مابعدالطبیعاتی تجزیہ)، استِنتاجِ بدیہی کے مغالطے (غَلَط استِنتاجِ بدیہی نسبتی، غَلَط عکس، غَلَط عَدَل) قیاس کے مُغالطے  (مُغَالِطۂ حُدودِ اربعہ، مُغَ...