اشاعتیں

قانونِ ارسطو اور قواعد قیاس کا باہمی تعلق

تصویر
  قانونِ ارسطو اور قواعدِ قیاس کا باہمی تعلق RELATION BETWEEN ARISTOTLE'S DICTUM AND RULES OF SYLLOGISM  استدلال دراصل فکر کے اُن اساسی قوانین پر مبنی ہے جن کا مطالعہ ہم دوسرے باب میں کرچکے ہیں۔ مثلًا تمام حملیہ قیاس جو موجبہ ہوتے ہیں اُصُولِ عینیّت پر مبنی ہوتے ہیں۔ اگر س، م ہو اور م، پ ہو تو اُصُولِ عینیّت کے مطابق س، پ ہوگا۔ اسی طرح تمام حملیہ قیاس جو سَالِبَہ ہوں اُصُولِ مانعِ اجتماعِ نقیضین پر مبنی ہوتے ہیں۔ اگر س، م ہو اور م، پ نہ ہو تو اُصُولِ مانعِ اجتماعِ نقیضین کے مطابق س، پ نہیں ہوگا۔ کیونکہ س ایک ہی وقت میں م اور پ نہیں ہوسکتا جب کہ م، پ نہ ہو۔ اسی طرح تمام شرطیہ قیاس اُصُولِ وجۂ کافی پر مبنی ہوتے ہیں۔ مثلًا؛  اگر ایک شخص لالچی ہو تو وہ ناخوش ہوگا اگر ایک شخص خود غرض ہو تو وہ لالچی ہوگا لہٰذا اگر ایک شخص خود غرض ہو تو وہ ناخوش ہوگا اس قیاس میں یہ قضیہ "اگر ایک شخص لالچی ہو" (جو حدِ اوسط کا کام کرتا ہے) وجۂ کافی کو ظاہر کرتا ہے۔ ارسطو نے (جو علمِ منطق کا بانی تھا) قیاس کا ایک ایسا جامع قانون وضع کیا تھا جس سے قیاس کے مختلف قواعد (جن کا ہم مطالعہ کرچکے ہیں) ا...

قواعدِ قیاس

تصویر
(پندرھواں باب) قواعدِ قیاس Rules of Syllogism  قیاس کی صحت کا انحصار مندرجہ ذیل قواعد پر ہے۔ اِن قواعد کے بغیر قیاس صحیح نہیں ہوسکتا۔ قیاس کی ساخت سے متعلّق قواعد؛   Rules Regarding The Structure of Syllogism   ١. قیاس میں تین اور صرف تین حدیں ہونی چاہئیں۔ ٢. قیاس میں تین اور صرف تین قضیے ہونے چاہئیں۔ قیاس کی کمیّت سے متعلّق قواعد؛  Rules Regarding The Quantity of Syllogism ٣. حَدِّ اوسط کو مقدمات میں کم ازکم ایک بار ضرور جامع ہونا چاہیے۔ ٤. جو حد مقدمات میں جامع نہ ہو اسے نتیجے میں ہرگز جامع نہیں ہونا چاہیے۔ قیاس کی کیفیّت سے متعلق قواعد؛  Rules Regarding The Quality of Syllogism ٥. دو سَالِبَہ مُقدمات سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہوسکتا۔ ٦. اگر ایک مقدمہ سَالِبَہ ہو تو نتیجہ ضرور سَالِبَہ ہوگا اور اگر نتیجہ سَالِبَہ ہو تو ایک مقدمہ ضرور سَالِبَہ ہوگا۔ حاصلات ٧. دو جُزئیہ مقدمات سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہوسکتا۔ ٨. اگر ایک مقدمہ جُزئیہ ہو تو نتیجہ ضرور جُزئیہ ہوگا۔ ٩. ایک جُزئیہ کُبریٰ اور ایک سَالِبَہ صُغریٰ سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہوسکتا۔ اب ہم ان قواعد کی علـٰحدہ علـٰ...

استنتاجِ بالواسطہ یا نظری

تصویر
 (چودھواں باب)  استنتاجِ بالواسطہ یا نظری MEDIATE INFERENCE  قیاس  Syllogism  قیاس کی تعریف اور خصُوصیّت:۔ Definition and Characteristics of Syllogism  ہم استنتاجِ بدیہی یا استنتاجِ بلاواسطہ کی مختلف اقسام کا مطالعہ کرچکے ہیں۔ اب ہم استنتاجِ بالواسطہ کو لیتے ہیں۔ استنتاجِ بدیہی میں ہم ایک ہی قضیے سے بغیر کسی قسم کے واسطے کے نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ مثلًا  تمام انسان فانی ہیں لہٰذا کوئی انسان غیر فانی نہیں مگر "تمام انسان فانی ہیں" سے ہم "تمام بادشاہ فانی ہیں"۔ نتیجہ نہیں نکال سکتے۔ یہ نتیجہ نکالنے کے لئے ہمیں ایک اور قضیے (یعنی تمام بادشاہ انسان ہیں) کی ضرورت ہوگی۔  تمام انسان فانی ہیں تمام بادشاہ انسان ہیں۔ ایسا استنتاج جس میں نتیجہ ایک سے زیادہ مقدمات کو ملانے سے پیدا ہو استتنتاجِ بلواسطہ یا قیاس کہلاتا ہے۔ قیاس میں ہم دو دِیے ہوئے قضیوں کو (جنہیں مقدمات کہتے ہیں) آپس میں اس طرح ملاتے ہیں کہ اُن سے لازمی طور پر ایک نیا قضیہ (جسے نتیجہ کہتے ہیں) نکلتا ہے۔ اوپر دی ہوئی مثال میں "تمام انسان فانی ہیں" اور "تمام بادشاہ انسان ہیں" سے لازمی طور پر "تم...