اشاعتیں

قوانینِ قُدرت

تصویر
 تیسواں باب قوانینِ قُدرت LAWS OF NATURE لفظ قانون کے مختلف معانی VARIOUS MEANINGS OF LAW لفظ قانُون ایک مُبہم لفظ ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کے مختلف معانی کی وضاحت کریں تاکہ ہم قانُونِ قُدرت کے صحیح مفہوم کو سمجھ سکیں۔ اَوَّل؛ قانُون سے مُراد وہ قاعدہ یا حُکم ہوتا ہے جو ایک حکومت اپنے ماتحتوں پر نافذ کرتی ہے۔ ایسے قانُون کو سیاسی قانُون یا مُلکی قانُون کہتے ہیں۔ اس کی تعمیل اور خلاف ورزی کے ساتھ جزا اور سزا متعلق ہوتی ہیں۔ انہی کی وجہ سے ہی اس کی اطاعت کی جاتی ہے۔ دوم؛ قانُون کا مطلب اخلاقی قانُون بھی ہوتا ہے۔ ایک اخلاقی قانُون میں کسی طرح کا سیاسی جبر یا دھمکی نہیں پائی جاتی۔ یہ ایک ایسا قانُون نہیں ہوتا جسے کوئی حاکم اپنے ماتحتوں پر نافذ کرتا ہے۔ اخلاق اور آداب و رسوم کے قواعد جو سوسائٹی میں رائج ہوتے ہیں اخلاقی قوانین کی مثالیں ہیں۔  سوم؛ قانُون سے مُراد وہ یکسانی ہے جو مظاہرِ قُدرت میں ہمیشہ پائی جائے۔ اس معنیٰ میں قانُون سے مراد قانُونِ قُدرت ہے۔ قوانینِ قُدرت ان مظاہر کو کہتے ہیں جو قدرت میں ہمیشہ واقع ہوں۔ قوانینِ قُدرت کا تعلق سیاسی قوانین اور اخلاقی قوانین کی ط...

مفرُوضہ

تصویر
 اُنتیسواں باب مفرُوضہ HYPOTHESIS   مفرُوضہ کی نوعیّت NATURE OF HYPOTHESIS  منطقِ اِستِقرائیہ کا کام جیسا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں حقائق کے عِلَّتِی رشتوں کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں منطقِ اِستِقرائیہ کو واقعات کی عِلَّتوں کو دریافت اور ثابت کرنا پڑتا ہے۔ عِلَّتیں آسانی سے دریافت نہیں ہوتیں اور انہیں ثابت کرنا تو اور بھی مشکل ہوتا ہے۔ انہیں ثابت کرنے سے پہلے ہمیں اُنہیں فرض کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر ہم ایک شخص کو سڑک پر خون میں لت پت دیکھتے ہیں اور اس واقعہ کی عِلَّت کو معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ ہمیں صحیح عِلَّت کا فورًا ہی پتا نہیں چلتا اس لئے ہمیں کئی مفروضات وضع کرنا پڑتے ہیں۔ ہم یہ فرض کرتے ہیں کہ یہ شخص موٹر کے نیچے آگیا ہوگا یا اسے کسی نے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیا ہوگا۔ ایسا قیاس جسے کسی واقعے کی ممکن توجیہہ کے طور پر فرض کرلیا جائے مفروضہ کہلاتا ہے۔ چنانچہ ہم مفروضے کی تعریف یوں کرسکتے ہیں کہ یہ ایک قیاس ہوتا ہے جسے ہم حقائق کی توجیہہ کے لئے وضع کرتے ہیں۔ یہ ایک وقتی، عارضی اور آزمائشی ثبوت ہوتا ہے جس کی حیثیت کھیلوں کی ان ابتدائی دوڑوں کی سی ہوتی ہ...

اِستِقرائے ناقص

تصویر
 اٹھائیسواں باب اِستِقرائے ناقص IMPERFECT INDUCTIONS گِنتی اور تمثیل Simple Enumeration and Analogy اِستِقرائے تام اور اِستِقرائے ناقص Perfect Induction and Imperfect Induction  ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ منطقِ اِستِقرائیہ کا کام تعمیمیں یعنی کلّیہ قضیے مرتب کرنا ہے۔ اور کُلّیہ قضیے مُرتب کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ انفرادی مثالوں کا ملاحظہ کیا جائے اور ان کی گنتی کی جائے۔ مثالوں کی گنتی مکمل بھی ہوسکتی ہے اور نامکمل بھی۔ مکمل گنتی میں ہم تمام مثالوں کو دیکھ کر کُلّیہ قضیہ اخذ کرتے ہیں۔ مثلًا سال کے تمام مہینوں کا مطالعہ کرکے ہم یہ تعمیم مرتب کرتے ہیں کہ سال کے تمام مہینوں کے دن ۳۲ دنوں سے کم ہوتے ہیں۔ اسی طرح میں یہ دیکھ کر کہ میری جماعت کا ہر طالب علم کنوارا ہے یہ کُلیّہ قضیہ قائم کرسکتا ہوں کہ میری جماعت کے تمام طالب علم کنوارے ہیں۔ لیکن ایسی مکمل گنتی ہمیشہ ممکن نہیں ہوتی۔ ہم تمام مثالوں کو اس لئے نہیں دیکھ سکتے کہ بہت سی مثالیں زمانۂ ماضی میں تھیں۔ بہت سی زمانۂ مستقبل میں ہوں گی اور زمانۂ حال کی بہت سی مثالیں زمانۂ ماضی کی ہماری پہنچ سے باہر ہوسکتی ہیں۔ ایسی صُورت میں ہم نامُکم...

قانونِ یکسانئ فطرت

تصویر
 ستائیسواں باب منطقِ اِستِقرائیہ کی صوری بُنیادیں قانُونِ یکسانئ فطرت LAW OF UNIFORMITY OF NATURE وحدتِ فطرت UNITY OF NATURE ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ تعمیم کی بُنیاد ہمارے اس عقیدے پر ہے کہ فطرت ایک منظم وحدت ہے۔ اگر فطرت ایک منظم وحدت نہ ہوتی تو ممکن ہے کہ سُورج جو ہزاروں سالوں سے آج تک طُلُوع ہوتا رہا ہے کل سے طُلُوع ہونا بند ہوجائے۔ ممکن ہے کہ آگ جو آج تک جلتی رہی ہے کل سے ٹھنڈی ہوجائے۔ ممکن ہے کہ مادّی چیزیں جو آج تک زمین کی طرف گرتی رہی ہیں آئندہ آسمان کی طرف جانا شروع کردیں۔ اگر ایسا ہوجائے تو ہر طرف ابتری کا عالَم ہو۔ ایسے حالات میں جب کہ ہمیں یقین ہی نہ ہو کہ مستقبل ماضی جیسا ہوگا یا نہیں ہوگا نہ علم ورنہ زندگی ممکن ہے۔ لیکن خوش قسمتی سے فطرت غیرمنظم حقائق کا نہیں، یہ ایک منظم کُل ہے۔ جس کے مختلف اجزاء آپس میں بھی متعلق ہیں اور کُل کے ساتھ بھی تعلُّق رکھتے ہیں۔ اجزاء کا وُجُود نہ تو ایک دوسرے سے علـٰحدہ ممکن نہیں۔ ایسا کُل جس میں اجزاء خلقی طور پر آپس میں اور کُل کے ساتھ متعلّق ہوں یعنی جو بحیثیتِ کُل اور اجزاء کے نُقطۂِ نظر سے ایک وحدت ہو خلقی کُل کہلاتا ہے۔ ایسا کُل ایک مجمو...